Smartsaver RESP and CLB Information


پلانز کا موازنہ کریں

گروپ پلانز (Group Plans)کو سمجھنا

SmartSAVER کے پاس کسی بھی RESP کے بارے میں بہت سے سوالات آتے ہیں جو کسی دوسرے کے پاس نہیں آتے: گروپ RESP یا اسکالرشپ پلان۔

گروپ پلانز انفرادی پلانز کے مقابلے میں بہت سے طریقوں سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ تاہم، مندرجہ بالا اہم تفریق، جس کی پیشکش RESP ڈیلرز ایسوسی ایشن آف کینیڈا (RESP Dealers Association of Canada) کی جانب سےکی گئی ہے، اس کی مدد سے بہت سی الجھنوں کو سلجھانے میں مدد ملنی چاہیئے:

انفرادی RESPs زیادہ لچک والی بچتوں کے انتخابات فراہم کرتے ہیں اور ان میں ایسے خاندان دلچسپی لیں گے جو باقاعدگی کے ساتھ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنی رقم جمع کروانے کے پابند نہیں ہو سکتے۔

گروپ پلان نظم وضبط والی بچتوں کو فروغ دیتے ہیں اور ان میں ایسے خاندان دلچسپی لیں گے جو باقاعدگی کے ساتھ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنی رقم جمع کروانے کے پابند ہو سکتے ہیں۔

گروپ پلانز پیچیدہ فنانشل سرمایہ کاریاں اور لمبے عرصے پر مبنی معاہدے ہیں۔ اگر آپ اپنی RESP کیلئے گروپ پلان پر غور کر رہے ہیں، تو مندرجہ ذیل پلان کے خلاصوں کو پڑھیں۔ یہ خلاصے، جو ہر RESP فراہم کرنے والے کو پیش کرنے ہوتے ہیں، ہرگروپ پلان کے فوری عمومی جائزے فراہم کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں، ان میں آپ کی سرمایہ کاری سے متعلقہ خطرات اور وہ فیسیں بھی شامل ہیں جو آپ کو اپنی سرمایہ کاری کیلئے ادا کرنا پڑیں گی۔

C.S.T. Consultants Inc.

Children's Education Funds

Global

Heritage Education Funds

Knowledge First Financial

Universitas