آغاز کرنا

سوالات

  1. اپنے فنانشل ادارے کے پاس براہِ راست جانے کی بجائے مجھے سمارٹ سیور (SmartSAVER) کی اسٹارٹ مائی آر ای ایس پی (Start My RESP) آن لائن درخواست کیوں استعمال کرنی چاہیئے؟

    آپ کو اپنی آر ای ایس پی ویسے ہی شروع کرنی چاہیئے جس طرح آپ مطمئن ہوں۔ اسٹارٹ مائی آر ای ایس پی سہولت کے ساتھ آن لائن رسائی، استعمال کرنے والوں کیلئے آسان طریقہ کار ہے اور ایسے آر ای ایس پی فراہم کرنے والوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ فراہم کرتا ہے جو بنا فیس کی ان آر ای ایس پیز کی پیشکش کرتے ہیں جن کیلئے کسی قسم کی کوئی کم سےکم رقم جمع کروانےکی ضرورت بھی نہیں ہے۔ آپ ہمارے کسی بھی شراکت دار فنانشل اداروں میں خود جا کر ایسی ہی آر ای ایس پیز کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

  2. اگر میرا فنانشل ادارہ اسٹارٹ مائی آر ای ایس پی پر آپشن کے طور پر موجود نہیں ہے تو اس صورت میں کیا ہوگا؟

    اسٹارٹ مائی آر ای ایس پی کی درخواست مکمل کرنے کیلئے آپ کو ہمارے کسی بھی شراکت دار فنانشل ادارے کے موجودہ کسٹمر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کینیڈا لرننگ بانڈ حاصل کرنے کیلئے آپ کسی بھی آر ای ایس پی فراہم کرنے والے کے ساتھ اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔

    دوسری صورت میں، کینیڈا لرننگ بانڈ حاصل کرنے کیلئے آر ای ایس پی شروع کرنے میں اپنے لئے مدد کے حصول کیلئے آپ اپنے حالیہ فنانشل ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

  3. فنانشل ادارہ مجھے کب کال کرے گا؟

    آپ کی درخواست براہِ راست آپ کی پسند کے فنانشل ادارے کو بھیج دی جاتی ہے۔ جب آپ اپنی درخواست دائر کر دیتے ہیں تو آپ امید کر سکتے ہیں کہ 2 – 3 کاروباری دنوں کے اندر اندر فنانشل ادارہ آپ سے رابطہ کرے گا۔ اگر آپ نے درخواست بھیج دی ہے اور آپ فکر مند ہیں کہ کسی نے آپ سے رابطہ نہیں کیا، تو براہِ مہربانی سمارٹ سیور سے مندرجہ ذیل ای میل پر info@smartsaver.org یا مندرجہ ذیل نمبر پر کال کے ذریعے رابطہ کریں 1.855.RESP.CLB (737.7252)

  4. میرے پاس پہلے سے ہی آر ای ایس پی موجود ہے۔ کیا میں پھر بھی کینیڈا لرننگ بانڈ حاصل کر سکتی/سکتا ہوں؟

    اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی آر ای ایس پی موجود ہے، تو ممکن ہے کہ آپ کے پاس پہلے سے ہی کینیڈا لرننگ بانڈ بھی ہو۔ اس بارے میں معلومات کیلئے اپنے آر ای ایس پی فراہم والے سے رابطہ کریں۔

  5. اسٹارٹ مائی آر ای ایس پی کون استعمال کر سکتا ہے؟

    اسٹارٹ مائی آر ای ایس پی کینیڈا لرننگ بانڈ حاصل کرنے کے اہل خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تشکیل دی گئی تھی۔ کینیڈا لرننگ بانڈ حاصل کرنے کی اہلیت کے بارے میں مزید معلومات کیلئے یہاں کلک کریں، click here

  6. میں SmartSAVER.org پر اسٹارٹ مائی آر ای ایس پی کی درخواست کے بارے میں کس سے بات کر سکتی/سکتا ہوں؟

    ہم سے مندرجہ ذیل پتہ پر ای میل info@smartsaver.org یا مندرجہ ذیل نمبر پر کال کے ذریعے رابطہ کریں 1.855.RESP.CLB (737.7252) ۔ بروز سوموار سے بروز جمعہ صبح کے 9 بجے سے شام کے 5 بجے کے درمیان ترجمانی کی خدمات کے ساتھ لائیو سپورٹ دستیاب ہے۔

  7. آپ میری ذاتی معلومات کے ساتھ کیا کرتے ہیں اور اسے کیسے محفوظ کیا جاتا ہے؟

    آپ کی ذاتی معلومات حفاظت کے ساتھ صرف اس فنانشل ادارے کو بھیج دی جاتی ہیں جس کا آپ نے اپنی آر ای ایس پی کھلوانے کیلئے انتخاب کیا ہوتا ہے۔ سمارٹ سیور حساس ذاتی معلومات کو اپنے پاس نہیں رکھتا جیسے کہ سوشل انشورنس نمبر۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کے ساتھ کیا کرتے ہیں پر مزید معلومات کیلئے، براہِ مہربانی ہماری Privacy Policy کا مطالعہ کریں۔

  8. اسٹارٹ مائی آر ای ایس پی کے استعمال کے ذریعے آر ای ایس پی کھلوانےکیلئےکتنے پیسے لگتے ہیں؟

    سمارٹ سیور کی اسٹارٹ مائی آر ای ایس پی آن لائن درخواست کے استعمال کے ذریعے آر ای ایس پی کھلوانےکی کوئی قیمت نہیں ہے۔ سمارٹ سیور صرف ان آر ای ایس پی فراہم کرنے والوں کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے جو ایسی آر ای ایس پیز کی پیشکش کرتے ہیں جن کیلئے کوئی اکاؤنٹ کھلوانے کی ضرورت نہیں ہے، اندراج کروانے کی فیس یا سالانہ فیس نہیں ہے اور کوئی کم سے کم رقم جمع کروانے کی شرط نہیں ہے۔ کینیڈا لرننگ بانڈ حاصل کرنے کیلئے آپ کو اپنے بچے کی آر ای ایس پی میں کوئی رقم جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

  9. اس میں اورکون سی بات ہے؟

    کینیڈا لرننگ بانڈ صرف پوسٹ سیکنڈری تعلیم کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اسے لازماً 36 سالوں کے اندر اندر استعمال کیا جانا چاہیئے۔ اگر بچہ پوسٹ سیکنڈری تعلیم کیلئے نہیں جاتا، تو کینیڈا لرننگ بانڈ اور اس طرح کی کوئی بھی گرانٹس حکومت کو لازماً واپس کی جانی چاہیئیں۔ ایسی کوئی بھی رقم جو آپ اپنے بچے کی آر ای ایس پی میں جمع کرواتے ہیں وہ ہمیشہ آپ کی ہی رہتی ہے اور وہ ہمیشہ آپ ہی کو واپس کی جا سکتی ہے۔