Smartsaver RESP and CLB Information


مفت تعلیمی رقم

صوبائی گرانٹس

بی سی ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سیونگز گرانٹ(BC Training and Education Savings Grant)

بی سی (BC)کے 6 سے 9 سال کی عمروں کے تمام بچوں کو بی سی کی حکومت اب ایک دفعہ کی سیونگزگرانٹ مبلغ 1,200 ڈالرز کی پیشکش کر رہی ہے۔ ان مفت کے پیسوں کو حاصل کرنےکو یقینی بنانےکیلئے، آپ کے بچےکا آر ای ایس پی(RESP) اکاؤنٹ لازمی طور پر ہونا چاہیئے۔ بی سی کی حکومت سے یہ رقم حاصل کرنےکیلئے آپ کو اپنی کوئی بھی ذاتی رقم آر ای ایس پی اکاؤنٹ میں جمع کروانےکی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کا بچہ کینیڈا لرننگ بانڈ (Canada Learning Bond), کیلئے اہلیت رکھتا ہے، تو آپ دونوں گرانٹس مفت حاصل کر سکتے ہیں!

کیا آپ کا بچہ بی سی گرانٹ حاصل کر سکتا ہے؟

درخواست جمع کروانےکے وقت وہ تمام بچے جو مورخہ یکم جنوری، 2006ء یا اس کے بعد پیدا ہوئے تھے، جن کے والدین یا قانونی سرپرست بی سی میں رہتے ہیں بی سی گرانٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

میں اپنے بچےکی بی سی گرانٹ کیسے حاصل کروں؟

بی سی گرانٹ حاصل کرنےکیلئے، ایک آرای ایس پی اکاؤنٹ کھلوائیں جہاں حکومت پیسے جمع کروا سکتی ہے۔ پھر جب آپ کا بچہ 6 سال کا ہو جائے تو اپنے آر ای ایس پی فراہم کرنے والےکو بی سی گرانٹ کیلئے درخواست دیں۔ آپ کو اپنے بچےکے 9 سال کی عمر کا ہونے سے پہلے لازمی درخواست دینا ہوگی۔

کیا بی سی گرانٹ حاصل کرنے میں سمارٹ سیور (SmartSAVER) میری مدد کر سکتا ہے؟

جی ہاں! کینیڈا لرننگ بانڈ اور بی سی گرانٹ کیلئے درخواست دینے میں سمارٹ سیور کی آن لائن درخواست آپ کی مددکرے گی۔ ہمارے بینک کے شراکت دار اب نئی گرانٹ کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔ ہم ان کی پیشقدمی کی نگرانی کر رہے ہیں اور آپ کے بچےکیلئے مفت بی سی گرانٹ حاصل کرنےکو یقینی بنانےکیلئے اگرکوئی اضافی اقدامات اٹھانےکی ضرورت ہوئی تو ہم آپ سے رابطہ کریں گے۔

اگر میرا بچہ اس وقت 9 سال کا ہونے والا ہوا تو کیا ہوگا؟

جو بچے اپنی 9 ویں سالگرہ کو پہنچ رہے ہیں بی سی کی حکومت نے ان کیلئے درخواست کی آخری تاریخ بڑھا دی ہے۔ درخواست دینےکی آخری تاریخوں کیلئے یہاں چیک کریں۔

البرٹا سینٹینئل ایجوکیشن سیونگز گرانٹ (Alberta Centennial Education Savings Grant) - جو مورخہ 31 جولائی، 2015 کو ختم ہوگئی