مفت تعلیمی رقم

کینیڈا لرننگ بانڈ

آپ مفت تعلیمی رقم کی مدد میں 2,000 ڈالر تک لے سکتے ہیں۔۔۔واقعی ! آپ نے صرف یہ کرنا ہے کہ رجسٹرڈ ایجوکیشن سیونگز پلان (RESP) میں اکاؤنٹ کھولنا ہے۔ آپ کو حکومت کینیڈا سے یہ رقم لینے کے لئے اپنی کوئی رقم اس میں جمع کروانے کی ضرورت نہیں۔ جب آپ آر ای ایس پی (RESP) اکاؤنٹ کھولیں گے توحکومت اُسی وقت 500 ڈالر جمع کر دے گی اور جب تک کہ آپ کا بچہ 15 سال کا ہوتا ہے مزید 1,500 ڈالر تک جمع کرا سکتی ہے ۔ یہ آپ کے بچے کی ہائی اسکول کے بعد کی تعلیم کے لئے2,000 ڈالر تک ہے۔

کیا آپ کا بچہ کینیڈا لرننگ بانڈ حاصل کر سکتا ہے؟

آپ کا بچہ کینیڈا لرننگ بانڈ حاصل کر سکتا ہے اگر آپ کا بچہ 1 جنوری 2004ء کو یا اُس کے بعد پیدا ہوا تھا۔

آج ہی اپنے بچے کا کینیڈا لرننگ بانڈ حاصل کریں!

میں اپنے بچے کا کینیڈا لرننگ بانڈ کیسے حاصل کروں؟

کینیڈا لرننگ بانڈ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ لائسینس یافتہ آر ای ایس پی (RESP) مہیا کرنے والے کے ساتھ آرای ایس پی (RESP) اکاؤنٹ کا آغاز کریں جہاں حکومت رقم جمع کرا سکے۔ ایجوکیشن سیونگز پلان رجسٹر کرانے کے لئے آپ اور آپ کے بچے دونوں کے پاس سوشل انشورنس نمبر کا ہونا ضروری ہے۔

کیا اس میں کوئی دھوکے والی بات ہے؟

کینیڈا لرننگ بانڈ صرف سیکنڈری اسکول کے بعد کی تعلیم کے حصول کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ کا بچہ اسے لازماً استعمال کرے ورنہ لرننگ بانڈ ضائع ہو جائے گا! اگر آپ کا بچہ ہائی اسکول کے بعد تعلیم جاری نہیں رکھتا تو حکومت کینیڈا لرننگ بانڈ واپس لے لے گی۔

حکومت کینیڈا کےکینیڈا لرننگ بانڈکےکتابچے سے مزید معلومات حاصل کریں۔

اگر آپ کا بچہ کینیڈا لرننگ بانڈ کے بارے میں مستحق نہیں ہوتا آپ تب بھی اپنے بچے کی تعلیم کے لئے حکومت سے پیسے  حاصل کر سکتے ہیں۔ کینیڈا ایجوکیشن سیونگز گرانٹ کے بارے میں پتہ لگائیں