Smartsaver RESP and CLB Information


مفت تعلیمی رقم

کینیڈا ایجوکیشن سیونگز گرانٹ

کینیڈا ایجوکیشن سیونگز گرانٹ (CESG)ایک اور طریق سے حکومت آپ کے بچے کو ہائی اسکول کے بعد تعلیم کے لئے پیسے فراہم کرتی ہے۔ جب آپ آرای ایس پی (RESP) میں رقم ڈالتے ہیں تو حکومت مزید رقم شامل کرتی ہے تاکہ آپ کے بچے کی بچت تیزی سے بڑھے۔

میرا بچہ کہاں تک رقم حاصل کر سکتا ہے ؟

ہر ایک کینیڈا ایجوکیشن سیونگز گرانٹس حاصل کر سکتا ہے لیکن حکومت اس میں کتنی رقم شامل کر تی ہے اس کا انحصار ، ٹیکس منہا کرنے کے بعد ،آپ کے خاندان کی خالص آمدنی پر ہے۔ جب آپ اپنے بچے کے آرای ایس پی (RESP) میں حصہ ڈالیں گے، تو حکومت اس طرح اس میں جمع کرے گی :

اگر آپ کی آمدن 45,282$ ڈالر سے کم ہے : مزید 40 فیصدی

اگر آپ کی آمدن 45,283$ ڈالر اور 90,563$ ڈالر کے درمیان ہے : مزید 30 فیصدی

اگر آپ کی آمدن 90,564$ ڈالر سے زائد ہے : مزید 20 فیصدی

تا حیات تک زیادہ سے زیادہ 7,200$ ڈالر فی بچہ۔

میں کینیڈا ا یجوکیشن سیونگز گرانٹ کیسے حاصل کروں ؟

حکومت سےمساوی گرانٹ حاصل کرنے کے لئے آپ کے بچے کو آرای ایس پی (RESP) میں لازماً رقم ڈالنی ہے۔ ایجوکیشن سیونگز پلان رجسٹر کرانے کے لئے آپ اور آپ کے بچے دونوں کے پاس سوشل انشورنس نمبر کا ہونا ضروری ہے۔

کیااس میں کوئی دھوکے والی بات ہے؟

کینیڈا ایجوکیشن سیونگز گرانٹ صرف سیکنڈری اسکول کے بعد کی تعلیم کے حصول کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ آپ کا بچہ اسے لازماً استعمال کرے یا ضائع کردے ! اگر آپ کا بچہ ہائی اسکول کے بعد تعلیم جاری نہیں رکھتا تو حکومت گرانٹس کی صورت میں دی جانے والی رقم واپس لے لے گی۔

آغاز کرنا