آپ کے بچے کی تعلیم کے لئے حکومت کی جانب سے رقم

آپ کے بچے کی اعلٰی تعلیم آپ کیلئے اہمیت کی حامل ہے، لیکن ہو سکتا ہے آپ کو یہ معلوم نہ ہو کہ آپ اس کے اخراجات کیسے برداشت کر سکیں گے۔ حکومت کینیڈا کی جانب سے ملنے والی مفت رقم کی مدد سے اپنے بچے کی تعلیم کیلئے بچت کی ابتدا کریں۔ کینیڈا لرننگ بانڈ کیلئے درخواست دیں۔ اگر آپ کا بچہ 1 جنوری، 2004ء یا اس کےبعد پیدا ہوا تھا، اور آپ نیشنل چائلڈ بینافٹ سپلیمینٹ کے اہل ہیں، تو آپ اپنے بچے کیلئے 2,000 ڈالر تک کی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔

کینیڈا لرننگ بانڈ ایسی امداد ہے جس کی ادائیگی اہلیت رکھنے والے بچے کے رجسٹرڈ ایجوکیشن سیونگز پلان (آر ای ایس پی) میں براہ راست کی جاتی ہے، خواہ آپ اپنی طرف سے اس میں کوئی رقم جمع نہ کروائیں۔

RESPs کے بارےمیں جاننے اور کینیڈا لرننگ بانڈ حاصل کرنے کیلئے سمارٹ سیور (SmartSAVER) آپ کیلئے آسانی پیدا کرتا ہے۔ ہم کینیڈا بھر میں آر ای ایس پی فراہم کرنے والوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جس سے آپ کو 0 ڈالر جمع کروائے بغیر آر ای ایس پی شروع کرنے میں مدد ملے گی: بغیر کسی رجسٹریشن کی فیس کے، بغیر کسی سالانہ فیس کے اور اس کیلئے کوئی رقم جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

جب بھی آپ تیار ہوں، ہماری آن لائن درخواست، Start My RESP کا استعمال کریں، اور کینیڈا لرننگ بانڈ کیلئے درخواست دیں۔