ہمارے بارے میں

ہم کون ہیں

سیونگز شروع کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ملنے والی مفت رقم اور آن لائن رسائی کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے ذریعے سمارٹ سیور (SmartSAVER) کینیڈین خاندانوں کی ان کے بچوں کی تعلیم کیلئے سیونگ کے آغاز میں مدد کرتا ہے۔

سمارٹ سیور کمیونٹی کا غیر منافع بخش پراجیکٹ ہے۔ ہمارا مقصد خاندانوں کیلئے حکومت کے اس پیسے کو سمجھنا اور اس تک رسائی کو آسان بنانا ہے جو رجسٹرڈ ایجوکیشن سیونگز پلان (RESP) کے ذریعے ہائی اسکول کے بعد کی تعلیم کیلئے دستیاب ہے۔

آر ای ایس پیز (RESPs) کیوں ضروری ہیں؟

اپنے بچوں کی ہائی اسکول کے بعد کی تعلیم کیلئے پیسوں کی بچت میں آر ای ایس پیز سب سے بہترین طریقہ ہیں کیونکہ کینیڈا کی حکومت مندرجہ ذیل کے ذریعے پیسوں کی بچت میں آپ کی مدد کرتی ہے:

  1. کینیڈا لرننگ بانڈ (The Canada Learning Bond): اس کا انحصار آپ کی آمدنی پر ہے، صرف آر ای ایس پی کھلوا کر آپ اپنے بچے کی تعلیم کیلئے 2,000 ڈالر تک کی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔ اور آپ کو کوئی رقم جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔
  2. کینیڈا ایجوکیشن سیونگز گرانٹ (Canada Education Savings Grant): اگر آپ اپنے بچے کی آر ای ایس پی میں حصہ ڈالتے ہیں، تو آپ کی سیونگز میں تیزی سے اضافے میں مدد کیلئے حکومت بھی حصہ ڈالے گی۔

سمارٹ سیور دو طریقوں سے مدد کر سکتا ہے

نمبر ایک، سمارٹ سیور خاندانوں کو وہ معلومات فراہم کرتا ہے جس کی انہیں اپنے بچوں کی تعلیم کیلئے حکومت کی جانب سے پیسے حاصل کرنے کیلئے ضرورت ہے۔

نمبر دو Start My RESP کی درخواست کے استعمال کے ذریعے، آر ای ایس پی اور کینیڈا لرننگ بانڈ کیلئے خاندان اپنی درخواست آن لائن شروع کر سکتے ہیں۔ سمارٹ سیور کینیڈا بھر میں مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے جس سے درخواست دینے والوں کو 0 ڈالر جمع کروائے بغیر آر ای ایس پی شروع کرنے میں مدد ملے گی: اس کیلئے رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے، کوئی سالانہ فیس نہیں ہے اور کوئی رقم جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہمارے شراکت دار

سمارٹ سیور اپنے ساتھ شراکت داری کیلئے کسی بھی ایسے آر ای ایس پی فراہم کرنے والے کو دعوت دیتا ہے جو کینیڈا لرننگ بانڈ حاصل کرنے کیلئے خاندانوں کی مدد کیلئے پابند ہے۔ اگر آپ آر ای ایس پی فراہم کرنے والے ہیں اور اہل خاندانوں کی 0 ڈالر جمع کروائے بغیر (کسی رجسٹریشن کی فیس کے بغیر، کسی سالانہ فیس کے بغیر اور کم سے کم پیسے جمع کروائے بغیر) آر ای ایس پی کھلوانے میں مدد کر سکتے ہیں، تو ہم سے رابطہ کریں۔

یہ یقینی بنانے کیلئے سمارٹ سیور کمیونٹی کی مختلف غیر منافع بخش خدمات کے ساتھ شراکت داری میں بھی کام کرتا ہے کہ جن خاندانوں کو کمیونٹی اپنی ان خدمات کی پیشکش کرتی ہے ان خاندانوں کے پاس کینیڈا لرننگ بانڈ اور یہ کیسے حاصل کرنا ہے کے بارے میں بھی معلومات ہوں۔ اگر آپ کمیونٹی کا کوئی ایسا ادارہ ہیں جو ایسے خاندانوں کو اپنی خدمات پیش کرتے ہیں جو کینیڈا لرننگ بانڈ حاصل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں، تو آپ اس میں حصہ لینے کے بارے میں معلومات کیلئے ہم سے آج ہی رابطہ کریں۔